Friday, July 3, 2020

❤شخصیت کو نکھارنے والی خصوصیات ❤


👈 *_شخصیت_ کو نکھارنے والی چند خصوصیات* 👉



️⁩لوگوں سے کم سے کم توقع رکھیں، اس سے آپ ذہنی دباؤ سے محفوظ رہیں گے
 
اپنی طبیعت نہیں بلکہ سامنے والے کے اسٹیٹس کے مطابق گفتگو کریں

گفتگو کرنے سے پہلے ذہن میں اپنی گفتگو کا اسڑیکچر بنالیں

گفتگو مختصر مگر پرمغز اور مکمل کریں
 
ہم احادیث کو امتحان دینے کیلئے کیوں پڑھیں، ہم امتحان میں نہ پڑجائیں اس لئے پڑھیں

 ہمیں چاہئے کہ لوگوں کو اُن کے ناموں سے پکاریں

 عزت مانگنے سے نہیں ملتی، عزت کردار سے ملتی ہے

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام کی انکے سامنے اور پیٹھ پیچھے تعریف کیا کرتے تھے 

جسے اللہ نے عزت دی ہے آپ بھی اُسے عزت دیں حسد نہ کریں

کامیاب لوگوں کی سیرت میں ایک روشن پہلو وقت کو ضائع نہ کرنا بھی ہے

_فرمان باری تعالی:_ *"کلواواشربواولاتسرفوا"* میں ساری طب کو جمع کردیا گیا ہے

اپنے شیڈول کو صفوں کی طرح سیدھا اور برابر رکھیں کہ بیچ میں کوئی چیز داخل نہ ہوسکے

غلطی ہو تو مان لیں اور غلط فہمی ہو تو دور کردیں

 دوسروں کے دلوں کو اپنے معاملات سے صاف اور کلیئر رکھیں

 اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں 

اپنے ارادوں کو پہاڑوں کی طرح مضبوط رکھیں کیونکہ خاک ریت کے ذرات کو تو اڑادیتی ہے لیکن پہاڑوں کو نہیں ہلاسکتی۔


۔              *اہـــــــم نـــــــکات⁦*

 لوگوں کی نفسیات کے مطابق گفتگو کریں

 مخاطب کو اہمیت دیں

 سامنے والے کی عمر، مقام اور مرتبے کے مطابق گفتگو کریں

 جس بات سے آپکا تعلق نہ ہو اس میں نہ پڑیں

 اپنی غلطی جلد مان لیں

 برائی کا بدلہ بھلائی سے دیں

درگزر کرنا سیکھیں

 عقلمند کو چاہئے کہ اپنے کردار میں کوئی ایسی چیز نہ چھوڑے جس پر لوگ انگلی اٹھائیں
💞💞💞💞💞💞

No comments: