Thursday, July 2, 2020

❤احساس کمتری ❤


۔       👈  *احـــساس کـــمتری*  👉


*1: میں نے اکثر ہی دیکھا کہ عورتیں ہمیشہ دوسری عورتوں کے سامنے اچھا لباس پہن کر اس کے خریدنے سے لیکر ، پہننے اوڑھنے کے تمام پروسیس کو بیان کرتی ہیں۔۔۔ اور پھر اس کی قیمت،،، اور اس سوٹ پہ کیا ہوا،،، کام بتاتیں ہیں۔۔۔ جس کی وجہ سے شاید اس عورت کو وقتی پذیرائی تو مل جاتی ہے،،، لیکن جن کے پاس لباس کم قیمت کا ہوتا ہے،،، وہ دل ہی دل میں اپنی قسمت کو کوستی ہیں۔۔۔ کہ کاش ان کے پاس بھی ایسا ہوتا۔۔۔ اور پھر کسی کے دکھاوے کی وجہ سے اپنے شوہر سے بدظن ہوجاتیں کہ وہ تو کچھ کرتا ہی نہیں۔۔۔ میرا مشورہ ان عورتوں کے لیئے یہی ہے کہ کوشش کریں کہ ان عورتوں کے درمیان بیٹھیں ہی نہیں،،، جن کو حد سے زیادہ دکھاوے کا شوق ہو۔۔۔ دوسرا ایک بات یاد رکھنا کہ یہ جو شوہر ہوتا ہے کماتا صرف آپ کے لیئے ہے،،، اگر آپ کا شوہر مخلص ہے تو پلیز بے جا خواہشات مت کریں۔۔۔ بلکہ اس کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں۔۔۔ کبھی کسی اور کے گھر کو دیکھ کر آگ لگانا علقمندی نہیں ہوتی۔۔۔*

*2: لڑکی ہمیشہ لڑکی ہی ہوتی ہے۔۔۔ جیسی بھی ہو چاہے گوری ہو یا کالی،،، لڑکی لڑکی ہی ہوتی ہے۔۔۔الله نے بنائی ہے۔۔۔ ہم لوگ سادگی پہ لیکچر بہت دیتے ہیں لیکن پسند فیشن کو ہی کرتے ہیں۔۔۔ جب کسی نے گرل فرینڈ بنا کر ٹائم پاس کرنا ہوتا ہے تو اس لڑکی کو دنیا کی حسین ترین لڑکی کہہ کر اس کو پھنسا لیتے ہیں۔۔۔ لیکن جب اس لڑکی کو احساس ہوتا ہے کہ سچائی کیا ہے،،، تو وہ احساس کمتری کا شکار ہوچکی ہوتی ہے۔۔۔ اسی بیٹے کے رشتے سے پہلے ہر ماں یہی کہتی ہے بہو جیسی بھی ہو لیکن خوش اخلاق سیرت کی اچھی ہو۔۔۔ لیکن جب رشتے دیکھنے جاتے ہیں تو اولین ترجیح اسکو دی جاتی ہے جو شکل کی اچھی ہو۔۔۔ تب یہ لیکچر کہاں جاتے ہیں؟ جب اپنی بیٹی کی بات آتی ہے تو ہم کہتے ہیں ہمارے ساتھ ایسا کیوں؟؟؟ کیا کسی اور کی بیٹی، بیٹی نہیں۔ کالج جائیں،،، یا کہیں بھی ایک سے ایک فیشن کرکے لڑکیاں گھومتی ہیں۔۔۔ اور جو سادہ ہوتی ہیں ان کو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔۔۔ اور پھر وہی لڑکیاں آخر کار تنگ آکر کریموں کا استعمال کرتی ہیں۔۔۔ کیونکہ مرد باتیں تو سادگی کی کرتا ہے لیکن لڑکی خوبصورت چاہیئے ہوتی ہے۔۔۔ پھر مزاق بھی اس ہی میک اپ کا اڑاتے ہیں۔۔۔لڑکی لڑکی ہے کوئی پروڈکٹ نہیں. جب کسی کو اپنانا نہیں تو اس کا مزاق مت اڑائیں۔۔۔ ایسے مرد بنیں جن پہ ہر کوئی اعتبار کرے۔۔۔ مجاہد کی باتیں کڑوی ہیں لیکن یہ ہی سچ ہے۔۔۔ لیکن ایک سچائی یہ بھی ہے آج کی لڑکی آنکھیں رکھ کر بھی آنکھیں نہیں رکھتی۔۔۔ اس لیئے کسی کی شکل و صورت کا مذاق بناتے وقت سوچ لیں کہ آپ کے الفاظ کسی کو احساس کمتری کا شکار نہ کردیں۔۔۔*
 
*3: بہت سی عورتوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ہر  چیز پہ ہائے ہائے کرتی ہیں۔۔۔ یار اس کی ڈریسنگ دیکھی تھی ،یار انہوں نے اب کہ اپنی بیٹی کی شادی Five star Hotel میں کی ، اس کا داماد دیکھا کیسا ہے ، انہوں نے دیکھا اب کے نیا فرنیچر لیا وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔ دیکھئیے چاہے کوئی اچھا پہن لے اچھا کھا لے ، پھر بھی اس پہ تنقید کرنے والے کریں گے ، ان سب چیزوں کو ڈسکس کرنا اور پھر اپنی زندگی کو اجیرن کرنا ،پھر احساس کمتری کا شکار ہوجانا یہ سب انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔۔۔۔۔ دیکھیئے میں نے ان لوگوں کو بھی تڑپتے دیکھا ہے جن کے پاس سب کچھ تھا۔۔۔ اور ان لوگوں کو خوش دیکھا ہے جن کے پاس کچھ نہیں تھا۔۔۔ تو برائے مہربانی کسی کو دیکھ کر خود کو احساس کمتری کا شکار نا ہونے دیں۔۔۔ کیونکہ الله کی بنائی کوئی بھی چیز بے کار نہیں ہے۔۔۔*

*4: اگر آپ انسان ہیں تو اپنی زبان نرم رکھیں۔۔۔ اپنے جیون ساتھی کو اعتبار دیں۔۔۔ کہیں وہ دوسرے کے جیون ساتھی کو احساس کمتری کا شکار نا ہوجائے.
💞💞💞💞💞💞

No comments: