Sunday, May 3, 2020

*رمضان المبارک* *خلاصہ پارہ نمبر 1* *سورت الفاتحہ + البقرہ* 📌اہم نکات 📖 پہلا پارہ 📖 📌اہم نکات 📝 سورہ الفاتحہ ⬅ہر نماز کی رکعت میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت فرض کردی گئی تا کہ ہمارے شعور اور لا شعور میں اللہ کی بندگی رچ بس جائے ہمارا ہر عمل تمام معاملات اللہ کے مطابق ہو جائیں ⬅دعا کے آداب اور طریقے ⬅ہدایت مانگنے کا طریقہ ⬅ ایمان کا,تقاضہ ہے کہ پہلے رب کی تعریف اسکی رحمت سے امید لگاؤ ⬅ روزِ جزا اور دنیا کا مالک اللہ ہی قیامت کے روز مددگار ہوگا ⬅جب وہ ہی ہر چیز پر قادر ہے تو کیوں نہ اسی کے سامنے سربسجود ہوں؟ اسکی ہی عبادت کریں. ⬅ ہر مشکل میں اپنی درخواست کا جوہر اسطرح پیش کریں کہ پروردگار ہمیں سیدھا راستہ دکھا ⬅اس دعا کا جواب پورا قرآن ہے غلبہ ہمارا ہوگا اگر مومن ہوں گے اونچا مقام ملے گا. ⬅وعدہ کریں کہ اللہ کی ہی بندگی کریں گے 📌اہم نکات 📖 سورہ البقرہ 📖 ⬅حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلّم کی نبوت سے پہلے بنی اسرائیل امامت کے منصب پر فائز تھے ⬅انکی منفاقت کے بدولت منصب محمد صلی اللہ علیہ وسلّم کے پاس آ گیا ⬅بنی اسرائیل کی نافرما نی کے بعد معزولی کے سبب امت محمدیہ کو امت وسط بنایا جس کو امامت کے منصب عطا فرمایا 🌷لوگوں کو آخری شریعت میں داخل ہونے کی دعوت. ⬅استطاعت بھر عمل کر کے سرخرو ہو جاؤ👍 ⬅ہدایت پانے کے لئے اولین صفت تقویٰ ہے ☘ ⬅ تین گروپ 1⃣ اہلِ ایمان 2⃣ کفار 3⃣ منافقین ⬅ منافقین کی اقسام کو اسلیے بیان کیا گیا ہے کہ کہیں ہمارے اندر منافقت تو نہیں آرہی ⬅ پہلی قسم اسلام کے برحق ہونے کے معترف مگر اسکی خاطر مشکلات کو برداشت نہیں کرتے تھے ⬅ دوسری قسم دونوں طرف سے فائدہ اٹھاتی تھی ⬅ تیسری قسم میں اسلام کے کامل ہونے پر اطمینان نہ تھا بس باپ داداکے ڈر سے مسلمان تھے ⬅ چوتھی قسم جاہلیت کے رسوم و رواج نہیں چھوڑتے تھے آج بھی یہی اقسام ملتی ہیں ⬅ ہمیں غور کرنا چاہیے ہم بھی ان میں تو نہیں ⬅اس عقیدے کی جوش سے تبلیغ کریں واضح کریں اسلام کے علاوہ ہر طریقہ نامراد ہوگا 🔺 اس راستے کو اختیار کرنے کے بعد آزمائشیں آتی ہیں جنہیں برداشت کرنے والے ہی اللہ کی رضا حاصل کرتے ہیں 🥀 ہدایت صرف متقین کے لیے ہے 🥀متقین = ایمان,  نماز , صدقہ , آسمانی کتب اور آخرت پر ایمان، بندگی کی دعوت اور تمام انعمات کی یاد دہانی  🎯چیلنج کہ اگرقرآن پر شک ہے تو اس جیسی سورت بنا لاؤ .عذاب سے بچ جاؤ جو منکرین کے لیے ہے 🔁اللہ نے ہی زندگی دی اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے.               🔅آدم علیہ السلام اور ابلیس کا قصہ 🔅آدم علیہ السلام کا غلطی کے بعد معافی مانگنا 🔅ابلییس کا غلطی کے بعد ڈٹ جانا 🔅آدم علیہ السلام کی فضیلت 🔅 انعام یافتہ قوم کا زوال 🔅 بنی اسرائیل کی اخلاقی  گراوٹ,  انبیا کو قتل کر دینا,  نافرمانی 🔅اہل کتاب کا ذکر کہ انہوں نے محض نسلی تعصب کی وجہ سے قرآن کا انکار کیا 🔅حضرت ابراہیمؑ کی شخصیت اور کارنامے  🕋تعمیرِ کعبہ اور حضرت ابراہیمؑ کی دعا 🤲🏻 🎯 ہم بھی اللہ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں  ❣اللہ ہمیں اس سبق پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

No comments: