♡صـبـــــح بــخیــر ♡
♡ بِسْــــــــمِ اﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم♡
▪️🔸 الله سبحان و تعالی کی بنی نوع انسان کو 9 نصیحتیں اور ممنوعات (سورہ الحجرات)
▪️🔸1⃣ فَتَبَيّنُو:
کوئ بھی بات سن کر آگے کرنے سے پہلے تحقیق کر لیا کرو . کہیں ایسا نہ ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کوانجانے میں نقصان پہنچ جائے۔
▪️🔸2⃣ فَأصلِحُو:
دو بھایوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو. تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
▪️🔸3⃣ وَأقسِطُو:
ہر جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرو اور دو گروہوں کے درمیان انصاف کرو. الله کریم انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
▪️🔸4⃣ لَا يَسخَر:
کسی کا مذاق مت اڑاؤ. ہو سکتا ہے کہ وہ الله کے قریب تم سے بہتر ہو۔
▪️🔸5⃣ وَلَا تَلمِزُو:
کسی کو بے عزّت مت کرو۔
▪️🔸6⃣ وَلَا تَنَابَزوبِاالاَلقَاب:
لوگوں کو برے القابات سے مت پکارو.
▪️🔸7⃣ اَجتَنِبُوا كَثِيراً مِن الظَنّ:
برا گمان کرنے سے بچو کہ کُچھ گمان گناہ کے زمرہ میں آتے ہیں۔
▪️🔸8⃣ وَلَا تَجَسَّسُوا:
ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو۔
▪️🔸9⃣ وَلَا يَغتَب بَعضُكُم بَعضَا:
تُم میں سےکوئی ایک کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے اور اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف ہے۔
▪️🧡 *اللّٰه کریم اخلاص کیساتھ عمل کرنیکی تو فیق دے*۔
♡آمین ثم آمین یا رب العالمین ♡
اگر آپ کو یہ تحریر پسند آتی ہے تو پلیز اس بلاگ کو فالو کریں جزاک اللہ
No comments:
Post a Comment