Thursday, June 18, 2020

❤سکون مطلوب نہیں ❤


سکون مطلوب نہیں
۔"""""""""""""""""""

ایک کہاوت ہے کہ جہاز بندر گاه میں زیاده محفوظ رہتے ہیں۔ مگر جہاز اس لئے نہیں بنائے گئے کہ وه بندر گاه میں کهڑے رہیں :
Ships are safer in the harbour , but they are not meant for that purpose.

انسان اگر اپنے ٹهکانے پر بیٹها رہے، وه نہ سفر کرے، نہ کوئی کام شروع کرے، نہ کسی سے معاملہ کرے، تو ایسا آدمی بظاہر محفوظ اور پر سکون ہو گا، مگر انسان کو پیدا کرنے والے نے اس کو اس لئے پیدا نہیں کیا ہے کہ وه پر سکون طور پر ایک جگہ رہے اور پهر وه قبر میں چلا جائے۔

انسان کو اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ وه کام کرے، وه دنیا میں ایک زندگی کی تعمیر کرے، اس مقصد کے لئے اس کو دنیا کے ہنگاموں میں داخل ہونا پڑے گا۔ وه ہارنے اور جیتنے کے تجربات اٹهائے گا۔ اس کو کبهی نقصان ہو گا اور کبهی فائده۔ اس قسم کے واقعات کا پیش آنا عین فطری ہے، اور ایسے واقعات و حوادث کا اندیشہ ہونے کے باوجود انسان کے لئے یہ مطلوب ہے کہ وه زندگی کے سمندر میں داخل ہو اور اپنی جدوجہد میں کمی نہ کرے۔

مزید یہ کہ پر سکوں زندگی کوئی مطلوب زندگی نہیں، کیونکہ جو آدمی مستقل طور پر سکون کی حالت میں ہو اس کا ارتقاء رک جائے گا۔ ایسے آدمی کے امکانات بیدار نہیں ہوں گے۔ ایسے آدمی کی فطرت میں چهپے ہوئے خزانے باہر آنے کا موقع نہ پا سکیں گے۔

اس کے برعکس ایک آدمی جب زندگی کے طوفان میں داخل ہوتا ہے تو اس کی چهپی ہوئی صلاحیتیں جاگ اٹهتی ہیں۔ وه معمولی انسان سے اوپر اٹھ کر غیر معمولی انسان بن جاتا ہے۔ پہلے اگر وه چهوٹا سا بیج تها تو اب وه ایک عظیم الشان درخت بن جاتا ہے ۔

زندگی جدوجہد کا نام ہے، زندگی یہ ہے کہ آدمی مقابلہ کر کے آگے بڑهے۔ زندگی وه ہے جو سیلاب بن جائے نہ کہ وه جو ساحل پر ٹهہری رہے ۔
💞💞💞💞💞

No comments: