1۔ عورت روتی بہت ہے: اگر عورت کا رونا اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی آخرت کی فکر پر ہو تو کوئی شک نہیں ہے کہ ہر گھر میں حضرت اویس قرنیؒ جیسے بیٹے اور بی بی رابعہ بصریؒ جیسی بیٹاں جنم لیں۔
2۔ عورت بولتی بہت ہے: اگر عورت کا بولنا اپنے خاندان میں دعوت اسلام کو عام کرنے کے لیے ہو تو، پورا معاشرہ امن اور نور کا نمونہ بن جائے۔
3۔عورت کے اندر منوانے کی خصوصیت ہوتی ہے: اگر عورت اپنی من موہنی اداؤں سے اپنے گھرانے والوں کو اللہ کے احکامات کی طرف بلائے تو ہر گھر سے درود و سلام اور تلاوتِ قرآن پاک کی آوازیں بلند ہوں۔
4۔ عورت بہت صابر ہوتی ہے: اگر عورت اپنی نسلوں کو راہِ راست پر لانے کی خاطر اللہ کی راہ میں درپیش مشقتوں پر صبر کرنے والی بن جائے، تو اسکی اولاد کی دین اور دنیا تو سنورئے گی ہیں، ساتھ ہی ساتھ اِس عورت کا مقام بھی جنت کے اعلیٰ و ارفع مقاموں پر ہوگا۔
5۔ عورت کوئی بھی بات بہت جلد آگے پھیلانے والی ہوتی ہے: اگر عورت اپنی اِس عادت کو شریعی، دینی اور مذہبی باتوں کو پھیلانے کیلئے استعمال کرے تو، معاشرے کی ہر عورت اپنے آپ میں ایک عالمہ فاضلہ ہو۔
No comments:
Post a Comment