Friday, May 22, 2020

❤❤خلاصہ 27 پارہ ❤❤

💞🌹🌹 *ستائیسواں پارہ​* 🌹🌹​​💞
اس میں کل سات حصے ہیں:۔

*(1) سورہ ذاریات (بقیہ حصہ)*
*(2) سورہ طور(مکمل)*
*(3) سورہ نجم(مکمل)*
*(4) سورہ قمر(مکمل)*
*(5) سورہ رحمن(مکمل)*
*(6) سورہ واقعہ(مکمل)*
*(7) سورہ حدید(مکمل)*


❤*(١) سورہ ذاریات*❤
اس میں *فرعون* اور اس کے *اہل کاروں* کے دریا میں ڈبوئے جانے،
*قوم عاد* کے ہوا کی نذر کئے جانے،
 *قوم ثمود* اور
*قوم نوح علیہ السلام* کے عذابوں میں گرفتار کئے جانے کا بیان ہے۔

💞*(٢) سورہ طور میں کئی باتیں ہیں*💞

*1-* قیامت کا بیان ہے۔
*2-* جنتی جنت میں کس طرح گھومیں پھریں گے اور ان کا اعتراف کیسا ہوگا اس کا تذکرہ ہے۔
*3-* نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کو اہل مکہ نے کیا کیا کہہ کر اذیتوں کا شکار کیا اس کی جانب اشارہ ہے۔

💞*(٣) سورہ نجم میں کئی باتیں مذکور ہیں*💞

*1-* نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے جبریل علیہ السلام کو دو مرتبہ ان کی اصلی حالت میں دیکھا:
*١۔* ابتداء نبوت میں اور
*٢۔* معراج کے موقع پر سدرة المنتہی کے پاس۔
*2-* انسان کی کوشش رائیگاں نہیں جاتی ہے شرط یہ ہے کہ وہ اپنی کوشش میں مخلص ہو۔

❤*(۴) سورہ قمر میں کئی باتیں ہیں*❤

*1*- چاند کے دو ٹکڑے ہونے کا جو کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے نبوت کی نشانی اور کهلا ہوا معجزہ تھا۔
*2-* پورا قرآن مجید انسانوں کے لئے نصیحت ہے اسی لئے اسے بہت آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ ہر شخص سمجھ کر اپنی زندگی میں نافذ کر سکے۔
*3-* مختلف قوموں کے دنیا میں عذاب میں مبتلا ہونے اور آخرت کے دن پریشانی میں پھسنےکا بیان ہے۔

*(۵) سورہ رحمن میں بھی کئی باتوں کا بیان ہے*

*1-* قیامت کے دن حساب وكتاب کے لئے ترازو قائم کیا جائے گا۔
*2-* الله نے انسانوں کو دنیا میں بے شمار نعمتیں دی ہیں۔
 اور اچھے لوگوں کو آخرت میں مختلف نعمتوں سے نوازے گا۔
ان کا تذکرہ کرکے بار بار یہ سوال کیا ہے؟ کہ اے انسانو اور جنو تم سب رب کی کن کن نعمتوں کا انکار کرو گے؟

❤*(٦) سورہ واقعہ کی بعض باتیں یہ ہیں*❤

*1-* قیامت کس طرح واقع ہوگی اس کی ہلکی سی جھلک بتائی گئی ہے۔
*2-* قیامت کے روز لوگ تین زمرے میں ہونگے: *سابقین اولین*،
*اصحاب الیمین* اور
*اصحاب المشئمه* یعنی جہنمی لوگ
*3-* الله کی قدرت کاملہ کا بیان:
*١۔* نطفہ سے بچے کی پیدائش،
*٢۔* کهیت میں پودے کا أ گانا،
*٣۔* آسمان سے بارش نازل کرکے اسے پینے کے لئے میٹھا بنانا،
*۴۔* درختوں سے آگ پیدا کرنا۔
یہ سب اللہ ہی کی کاریگری اور قدرت ہے کسی انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔

*(٧) سورہ حدید کی بعض باتیں یہ ہیں*

*1-* الله کی وحدانیت کا بیان
*2-* فتح مکہ سے پہلے خرچ کرنے والوں اور
اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والوں کی فضیلت کا بیان ہے۔
*3-* قیامت کے دن مومنوں کو ایک نور دیا جائے گا جس کی روشنی میں وہ چل رہے ہوں گے اور
منافقین اس نور سے محروم ہونگے۔
*4-* لوہا کے فوائد کا بیان: *١۔* اس سے ہتھیار بناتے ہو اور دوسرے منافع حاصل کرتے ہو جیسے :
*٢۔* گهر بنانا،
*٣۔* گاڑی بنانا
*۴۔ پل وغیرہ


‏🌴🌴🌴‏🌴🌴🌴
والسلام محمد عاطف

No comments: