❤🌹🌹 *پانچواں پارہ*🌹🌹❤
آٹھ باتیں ہیں:
۱۔ خانہ داری کی تدابیر
۲۔ عدل اور احسان
۳۔ جہاد کی ترغیب
۴۔ منافقین کی مذمت
۵۔ قتل کی سزائیں
۶۔ ہجرت، صلاۃ الخوف اور نماز کا وقت
٧۔ مشرک کی ہرگز بخشش نہیں
۸۔ سیدھے راستے پر چلنے کی ترغیب
❤*۱۔ خانہ داری کی تدابیر:*❤
پہلی ہدایت تو یہ دی گئی کہ مرد سربراہ ہے عورت کا پھر نافرمان بیوی سے متعلق مرد کو تین تدبیریں بتائی گئیں: ایک یہ کہ اس کو وعظ و نصیحت کرے، نہ مانے تو بستر الگ کردے، اگر پھر بھی نہ مانے تو انتہائی اقدام کے طور پر حد میں رہتے ہوئے اس ہلکی مار مار سکتا ہے۔
❤*۲۔ عدل واحسان:*❤
عدل و احسان کا حکم دیا گیا تاکہ اجتماعی زندگی بھی درست ہوجائے۔
دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے اللہ تعالیٰ، اس کے رسول اور ولی امر کی اطاعت ضروری ہے۔ اختلاف پڑنے پر بھی کتاب وسنت ہی کی طرف رجوع ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی قسم کھا کر فرمایا کہ نبی ہدایت کے فیصلے کے بعد دل میں تنگی رکھنے والا کبھی مومن نہیں ہو سکتا.
*۳۔ جہاد کی ترغیب:*
جہاد کی ترغیب دی کہ موت سے نہ ڈرو وہ تو گھر بیٹھے بھی آسکتی ہے، نہ جہاد میں نکلنا موت کو یقینی بناتا ہے، نہ گھر میں رہنا زندگی کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ دشمن کی چال سے ہمیشہ با خبر رہو۔
❤*۴۔ منافقین کی مذمت:*❤
منافقین کی مذمت کرکے مسلمانوں کو ان سے چوکنا کیا ہے کہ خبردار! یہ لوگ تمھیں بھی اپنی طرح کافر بنانا چاہتے ہیں۔
❤*۵۔ قتل کی سزائیں:*❤
قتل کی سزائیں بیان کرتے ہوئے بڑا سخت لہجہ استعمال ہوا کہ مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرنے والا جہنم میں جلے گا، مراد اس سے جائز سمجھ کر قتل کرنے والا ہے۔
❤*۶۔ ہجرت اور صلاۃ الخوف:*❤
جہاد کی ترغیب دی تھی، اس میں ہجرت بھی کرنی پرتی ہے اور جہاد اور ہجرت میں نماز پڑھتے وقت دشمن کا خوف ہوتا ہے، اس لیے صلاۃ الخوف بیان ہوئی۔ نماز مقررہ وقت پر فرض ہے۔
❤*٧۔مشرک کی بخشش ہرگز نہیں ہو گی:*❤
یہ حکم اسی پارے میں دو دفعہ آیا ہے۔ البتہ شرک کے علاوہ باقی گناہ اگر اللہ چاہے گا تو معاف کر دے گا ۔
❤*۸۔ سیدھے راستے پر چلنے کی ترغیب:*❤
شیطان کی اطاعت سے بچو، وہ گمراہ کن ہے، ابوالانبیاء ابرہیم علیہ السلام کی اتباع کرو، امت کے علماء کے اجماع کا انکار کرنے والا جہنمی ہے۔ عورتوں کے حقوق ادا کرو، منافقین کے لیے سخت عذاب ہے۔
والسلام علیکم ورحمةالله وبركاته
🌿🌿🌿
دعاؤں کا طلبگار محمد عاطف

No comments:
Post a Comment