❤💦قران عظیم کے 100 مختصر پیغام 💦❤
💧1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو
💧2 غصے کو قابو میں رکھو
💧3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو
💧4 تکبر نہ کرو
💧5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو
💧6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو
💧7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو
💧8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو
💧9 والدین کی خدمت کیا کرو
💧10 منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو
💧11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو
💧12 حساب لکھ لیا کرو
💧13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو
💧14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو
💧15 سود نہ کھاؤ
💧16 رشوت نہ لو
💧17 وعدہ نہ توڑو
💧18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو
💧19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو
💧20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو
💧21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو
💧22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکر۔و
💧23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں
💧24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو
💧25یتیموں کی حفاظت کرو
💧26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو
💧27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ
💧28 بدگمانی سے بچو
💧29 غیبت نہ کرو
💧30 جاسوسی نہ کرو
💧31 خیرات کیا کرو
💧32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو
💧33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو
💧34 فضول خرچی نہ کیا کرو
💧35 خیرات کر کے جتلایا نہ کرو
💧36 مہمانوں کی عزت کیاکرو
💧37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو
💧38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو
💧39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو
💧40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں
💧41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو
💧42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ
💧43 مذہب میں کوئی سختی نہیں
💧44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ
💧45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو
💧46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ
💧47 جنسی بدکاری سے بچو
💧48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو
💧49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو
💧50 نفاق سے بچو
💧51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو
💧52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے
💧53 منتخب خونی رشتوں میں شادی نہ کرو
💧54 مرد کو خاندان کا سربراہ ہونا چاہیے
💧55 بخیل نہ بنو
💧56 حسد نہ کرو
💧57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو
💧58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو
💧59 گناہ اور شدت میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو
💧60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو
💧61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی
💧62 صحیح راستے پر رہو
💧63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو
💧64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو
💧65 مردہ جانور‘ خون اور سور کا گوشت حرام ہے
💧66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو
💧67 جواء نہ کھیلو
💧68 ہیرا پھیری نہ کرو
💧69 چغلی نہ کھاؤ
💧70 کھاؤ اور پیو لیکن اصراف نہ کرو
💧71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو
💧72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو‘ انھیں مدد دو
💧73 طہارت قائم رکھو
💧74 اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو
💧75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے
💧76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ
💧77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
💧78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو
💧79 جس کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو
💧80 پوشیدہ چیزوں سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)
💧81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو
💧82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے
💧83 زمین پرعاجزی کے ساتھ چلو
💧84 دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ
💧85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو
💧86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو
💧87 صحیح(سچ) کا ساتھ دو‘ غلط سے پرہیز کرو
💧88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو
💧89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں
💧90 اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے
💧91 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو
💧92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو
💧93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو
💧94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے
💧95 مذہب میں رہبانیت نہیں
💧96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے
💧97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ
💧98 خود کو لالچ سے بچاؤ
💧99 اللہ سے معافی مانگو‘ وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے
💧100 ’’جو شخص دست سوال دراز کرے اسے انکار نہ کرو‘‘۔
💦اللہﷻ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ 💦
الھم آمین یا رب العالمین 💞🕋💞
💐💐💐💐
دعاؤں کا طلبگار محمد عاطف

No comments:
Post a Comment