🌲🌲 *چوتھا پارہ* 🌲🌲
اس پارے میں دو حصے ہیں:
۱۔ بقیہ سورۂ آل عمران
۲۔ ابتدائے سورۂ نساء
*(پہلا حصہ) سورۂ آل عمران کے بقیہ حصے میں پانچ باتیں ہیں:*
1۔ خانہ کعبہ کے فضائل
2۔ باہمی جوڑ
3۔ امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور اجتماعی معاملات
4۔ تین غزوے اور حقائق
5۔ کامیابی کے چار اصول
*1۔ خانہ کعبہ کے فضائل:*
یہ سب سے پہلی عبادت گاہ ہے اور اس میں واضح نشانیاں ہیں جیسے: مقام ابراہیم۔ جو حرم میں داخل ہوجائے اسے امن حاصل ہوجاتا ہے.۔ یہاں حج کی فرضیت کا تذکرہ ہے۔
*2۔ باہمی جوڑ:*❤
اللہ تعالیٰ کی رسی( کتاب وسنت) کو مضبوطی سے پکڑو اور تفرقہ بازی سے بچو۔
*3۔ امر بالمعروف و نہی عن المنکراور اجتماعی معاملات :*
فرقہ واریت کو ختم کرنے کا حل نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے میں ہے.
اور یہ سب لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ اسی وجہ سے ہمیں بہترین امت قرار دیا گیا ہے۔ اس کے بغیر نہ دین محفوظ ہے اور نہ ایمان۔
غیر مسلموں کو اپنے رازدار بنانے کے نقصانات۔
سودی کاروبار کر کے کبھی ترقی نہیں ہو سکتی۔
رحمت کے حصول کے لیے نبوی منھج اپنانا ضروری ہے۔
متقین کی پانچ صفات اور اللہ تعالیٰ کا جنت کا وعدہ ۔
*4۔ تین غزوے اور حقائق:*❤
۱۔غزوۂ بدر ۲۔غزوۂ حد ۳۔غزوۂ حمراء الاسد
دنیا کی بڑی حقیقت :موت
کامیابی : جہنم سے بچ جانا جنت کا داخلہ مل جانا۔
*5۔ کامیابی کے چار اصول:*
۱۔صبر ۲۔مصابرہ ۳۔مرابطہ ۴۔تقوی
*(دوسرا حصہ) سورۂ نساء کی ابتداء میں چار باتیں ہیں:*
1۔ یتیموں کا حق: ( ان کا مال ان کے حوالے کردیا جائے۔)
2۔ تعدد ازواج: (ایک مرد بیک وقت چار نکاح کرسکتا ہے بشرط ادائیگیٔ حقوق۔)
3۔ میراث: (اولاد ، ماں باپ ، بیوی ، کلالہ کی وراثت کابیان اور تقسیم حصص اس قید کے ساتھ کہ پہلی وصیت ادا کردی جائے۔
وراثت نہ دینے والا اللہ کی حدود کو پھلانگنے والا ہے اور اسکے لیئے جہنم ہے ...
4۔ محرم عورتیں: (مائیں، بیٹیاں، بہنیں، پھوپھیاں، خالائیں، بھتیجیاں، بھانجیاں، رضاعی مائیں، رضاعی بہنیں، ساس، سوتیلی بیٹیاں، بہویں اور اور دو بہنیں بیک وقت)
والله أعلم بالصواب.
والسلام علیکم ورحمةالله وبرکاتہ...❤
🌴🌴🌴
دعاؤں کا طلبگار محمد عاطف
No comments:
Post a Comment