Thursday, June 11, 2020

❤❤استبراء کیا ہے ❤❤


*استبراء کیا ھے ؟*
نوجوان لازمی پڑھیں 

*استبراء پیشاب کے مکمل خشک کرنے کو کہتے ھیں یہ واجب ھے*

*جس طرح  نماز میں کوئی واجب چھوٹ جاۓ تو نماز سجدہ سہو کے بنا مکمل نہی ھوتی ایسے ھی اگر پیشاب کرنے کے بعد اسکو مکمل خشک نہ کیا جاۓ تو طہارت کامل نہی ھوتی* 

*طہارت کامل نہی تو* 

*وضو کامل نہی*

*وضو کامل نہی*
 
*تو نماز نہی ھوتی* 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت کے اکثر لوگوں کی عبادتیں انکی طہارت کیوجہ سے منہ پر دے ماری جائیں گی اکثر عذاب قبر پیشاب کی بے احتیاطی کی وجہ سے ھوگا۔

پرانے وقتوں میں لوگ خشک مٹی استعمال کرتے تھے پیشاب کو خشک کرنے کے لۓ۔ 
آج کل % 95 فیصد مرد و خواتین بنا خشک کۓ ھی پیشاب، جلد بازی میں پانی بہا کر کپڑے پہن لیتے ھیں وھی ناپاک پانی پھر کپڑوں کو لگتا ھے۔ 

کیونکہ پانی کی ٹوٹی بند کر بھی دیں تو تھوڑے  تھوڑے قطرے نکلتے رھتے ھیں کچھ وقت تک۔ یہی حال انسانی جسم کے Urinery Bladder کا ھے۔

پیشاب کی نالی جو کہ خواتین کی نسبت مردوں میں قدرے بڑی ھوتی ھے اسکے اندر کچھ قطرے رہ جاتے ھیں جیسے ھی مرد یا عورت کھڑے ھوتے ھیں تو Pelvic Muscles ریلیکس ھوتے ھیں اور پیشاب کے قطرے جو نالی میں تھے باھر کیطرف آتے ھیں، لہٰذا جلد بازی نہ کریں، فوراً کھڑے نا ھوں، اس بات کا یقین کر لیں کے آپکا مثانہ مکمل طور پر خالی ھو چکا ھے۔ نالی میں پھنسے قطرے نکالنے کے لۓ مصنوعی طور پر جان بوجھ کر کھانسی کریں اس سے مسلز ریلیکس ھوں گے اور بائیں پاوں پر زور دیں دو سے تین دفعہ، پھر ٹشو سے پیشاب خشک کر کے پانی استعمال کریں پھر دوبارہ ٹشو استعمال کر لیں تو بہتر، نہ کریں تو کوئی مضائقہ نہیں اب جو پانی کپڑے کو لگے گا وہ ناپاک نہیں ھو گا۔
 ھم سب کم وقت اور جلد بازی اسی معاملے میں کرتے ھیں، جو بنیاد ھے روح کی پاکیزگی کی قلب کے سکون کی۔ پھر کہاں سے عبادتوں میں لذت اور سکون آے جب طہارت ھی مکمل نہ ھو تو۔
آج کے دور میں خشک مٹی کی جگہ سوفٹ ٹشو استعمال کیا جا سکتا ھے لیکن یاد رھے پانی کا استعمال لازمی ھے صرف ٹشو سے خشک کرنا ٹھیک  نہیں ھے۔
 
*اللہ تعالی فرماتا ھے* 
*أن اللّه يحب المتطه‍رين*

 بے شک اللہ طہارت کرنے والوں سے محبت کرتا ھے 

*یہی وجہ ھے کا ھماری خواتین بچے مرد عورت سب پریشانیوں میں مبتلا ھیں، جنات شیاطین کے لۓ پیشاب کی بو اور آمیزش والے پانی کا ایک قطرہ بھی کافی ھوتا ھے جس پر وہ سارا دن جادو پڑھ پڑھ انسان کے کانوں میں پھونکتے ھیں اور اسکی روح اور دل کو بیقرار رکھتے ھیں، غصہ حسد بغض ان سب کی جڑ کامل طہارت کا نہ ھونا ھے.*

*یہ معلومات ثواب کی نیت سے ذیادہ سے ذیادہ سے زیادہ لوگوں تک بھیجیں*

No comments: