Tuesday, June 23, 2020

❤سوشل پروفائل اور اسٹیٹس❤


*📱سوشلی پروفائل اور اسٹیٹس کا برا حال📸*
➖➖➖➖
مسلمانو!
     آپ کہاں جا رہے ہیں؟ اسلام سے اور کتنا دور ہوں گے؟ کہیں سے آپ کے اندر مسلمانوں کی پہچان نظر آتی ہے؟ کیا قرآن نہیں کہتا ”اسلام میں مکمل طریقے سے داخل ہو جاؤ“؟ پھر کب آپ پورے مسلمان نظر آئیں گے؟
غور کریں!!
ذرا ایک نظر ڈالیں اپنے اوپر؛
_____سروں پر ٹوپی تو کجا عورتوں کو دوپٹا بھی بوجھ لگے!! 
_____مردوں کے بالوں کی کٹنگ عورتوں اور گھوڑوں، گدھوں سی تو عورتوں کے بال مردوں سے!! 
_____چہرے کا حال بگڑا ہوا!!
_____مردوں کے گلوں میں لوہے کی سکڑیاں!!
_____اوپر سے نیچے تک غیروں کا لباس!!
_____کیا کیا شمار کرائیں اب آپ خود دیکھ لیں اپنے آپ کو اور اپنے مذہب کو!!
*❗یہ سب انٹرلی اور حقیقی اسٹیٹس کی جھلکیاں تھیں؛ اب دیکھیے اپنا سوشلی اسٹیٹس🪐*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
     آپ کی سوشلی حیثیت تو اور بھی بدتر نظر آتی ہے؛ آااہ
_____آپ سے کال کر کے خیریت لینا چاہو تو رنگ ٹان پر اگر دھیان دے دیا (لطف اندوز ہونے لگے) تو خیریت کے ساتھ گناہ بھی ساتھ لیتے آؤ کہ آپ( اسلامی بھائی/بہن) نے گانا جو لگایا ہے!!
_____اگر واٹسپ پر بات چیت کرنا چاہو تو پہلے پروفائل پر لگی گندی تصویروں سے نظر پھیرنے کی حد درجہ کوشش کرو ورنہ ایک نظر کے بعد جان بوجھ کر اگر دیکھنے لگے تو یہاں سے گناہ کا بیڑا لادے ہوئے آؤ!!
_____اور ہاں! اگر اسٹیٹس جو کہ اپنی حالت اور حیثیت بتانے کے لیے بنایا گیا ہے؛ اگر متعلقین کی حالت یعنی سوشلی اسٹیٹس دیکھنا چاہیں تو وہاں بھی گناہوں کے سوا ثواب اور اسلام سے دوری کی جگہ قربت کم ہی نصیب ہو سکتی ہے - (إلا ماشاء اللہ)
*آااہ مسلماں______!!!*
کیوں غور نہیں کرتے!!
_____خود تو سوشل میڈیا پر گناہوں میں ملوث رہتے ہی ہو ساتھ اپنے متعلقہ افراد کو بھی گناہ سے بچنے نہیں دیتے!!
_____آخر یہ کیسا دھن ہے کہ روزانہ اسٹیٹس پر نئے نئے گانا لگانا ہی ہے!!
_____یہ کیسی ضد ہے کہ پروفائل سے دن میں چار پانچ خوبصورت لڑکیوں کی تصویر بدلنی ہے!!
*للہ ہوش میں آئیں؛ سمجھیں؛ غور کریں!!*
     عورت کی تصویر چاہے چہرہ کی ہو یا ہاتھ پیر یا بدن کے کسی بھی حصہ کی اس کا پردہ کرنا یعنی چھپانا ہم پر ضروری ہے - 
نیز____ یہ بھی یاد رہے کہ صرف اپنی یا اپنے متعلقات ہی کی تصویریں چھپانا ضروری نہیں ہے بلکہ کسی بھی عورت کی پِک وائرل کرنا گناہ ہے - چاہے اس نے خود ہی اپنی تصویر کیوں نہ وائرل کیا ہو مگر آپ آگے بڑھا کر اپنے پروفائل، اسٹیٹس پر لگا کر یا اس کے فوٹو کو لائک کر کے گناہ میں اس کی مدد کرنے والی بن جائیں گی کہ وہ لائک اور شیئر کرنے سے مزید حوصلہ پائے گی اور گناہ میں بڑھتی ہی چلی جائے گی جس کے وبال کی کہیں نہ کہیں سے آپ بھی ذمہ ہو سکتی ہیں -
*🌹وعدہ کریں!!*
     ہم سب کو کبھی بھی اپنے پروفائل یا اسٹیٹس پر کسی بھی عورت یا لڑکی کی تصویر ہر گز نہیں لگانی ہے چاہے وہ اپنا چہرہ ڈھکی ہی کیوں نہ ہو کہ یہ بھی مناسب نہیں ہے پھر بلا ضرورت ہم اپنے سر کیوں گناہ لادیں؟؟
اور نہ ہی رنگ ٹان پر گانا لگائیں گے کہ یہ کہیں سے مسلمانوں کی پہچان نہیں ہے -
*اہم نوٹ :* آپ اپنے متعلقین کو بھی سمجھائیں ایسی حرکتوں سے روکنے کی کوشش کریں مگر اس کے باوجود بھی اگر نا کامی ملے اور نمبر سیو رکھنا مجبوری ہو تو گناہوں سے بچنے کے لیے کم از کم اس کے واٹسپ اسٹیٹس کو Mute پر کر دیں تاکہ آپ کی نظر اس پر نہ جائے اور آپ گناہوں سے محفوظ رہ سکیں -
💞💞💞💞💞

No comments: